
وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، حجم 17 ہزار ، 600 ارب روپے مقرر
اسلام آباد: نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کل منگل کو پیش کیا جائے گا ، جس کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے ہے ، قرضوں کی ادائیگی پر 6 ہزار 200 ارب جبکہ قرضوں پر سود ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 685 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے ، بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس آمدن دو ہزار 584 ارب روپے، صوبے ایک ہزار 220 ارب کا سرپلس دیں گے، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے 13 ارب 58 کروڑ اور صحت کیلئے 14 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
More Stories
ایف بی آر کا ٹیکس چور کاسمیٹک کمپنی کے خلاف بڑا ایکشن: بائیو آملہ مصنوعات کی تیاری و فروخت غیر قانونی قرار
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت...
ایس اینڈ پی گلوبل کاپاکستان میں 20 سالہ کامیاب آپریشنز کا جشن
ترقی، جدت اور اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم سنگِ میل اسلام آباد — ایس اینڈ پی گلوبل...
معاشی ترقی کا تسلسل: ترسیلات زر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت پاکستان نے مسلسل دوسرے سال معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔...
بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،پنشن 7 فیصد بڑھا دی گئی
کوئٹہ: بلوچستان کے گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...
وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے...
پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 5 فیصد اضافہ ، کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر
لاہور: پنجاب حکومت کا 5335 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ، تنخواہوں میں 10 اور...
Average Rating