نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے پر پابندی

Read Time:45 Second

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ اب نان فائلر گاڑی اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے اور ان کا بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھلے گا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتےہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ انکم ٹیکس کے حوالے سے ایک نیا کلاسفیکیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فائلر اور نان فائلر کے فرق کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے گوشوارے اور اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کروائیں گے صرف وہی بڑے مالیاتی لین دین کر سکیں گے جن میں گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیدار کی خریداری، سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اور بعض بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت جیسی چیزیں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کردیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دفاعی بجٹ میں 20 ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ ، انکم ٹیکس کم کر دیا گیا
Next post پی ٹی آئی کا کا بجٹ اجلاس میں شور شرابا، ڈیسک بجائے، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں