
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ
Read Time:30 Second
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں کاروبار کے پہلے دن خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کے 75 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل میں سودے ہوئے جبکہ برینٹ کروڈ 78 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔
عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔
آبنائے ہرمز بند کرنے کی صورت میں تیل قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
Average Rating