اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد عبور کر لی

Read Time:40 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1751 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 33 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ، 31 ہزار 949 کی سطح پر بند ہوا تھا ، کاروبار مسلسل مثبت ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post لاہوری شہری کا انوکھا اقدام: محرم میں “پودوں کی سبیل” لگا کر ماحول دوستی کا پیغام
Next post اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم