
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد بحال
Read Time:30 Second
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 82 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
Average Rating