کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20کلو کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا

Read Time:1 Minute, 3 Second

کراچی: ملک میں کراچی کے شہری مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، شہر قائد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے باقی بڑے شہروں کے مقابلے میں کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا مل رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپے اور پشاور کے مقابلے میں 300 روپے تک مہنگا مل رہا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے میں کراچی میں آٹا 200 روپے تک مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1380 روپے، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں 1400 روپے، سیالکوٹ میں 1427 روپے، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں 1467 روپے تک مل رہا ہے۔

حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1680 روپے، سکھر میں 1360 روپے، پشاور اور لاڑکانہ 1500 روپے، بنوں میں 1400 روپے جبکہ کوئٹہ اور خضدار میں قیمت 1600 روپے ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
Next post دو ہفتے صرف سبزیاں کھانے والی لڑکی موت کے منہ سے بچ گئی