ایزی پیسہ کی ڈریگنز آف پاکستان 2025 میں شاندار کامیابی: 2 گولڈ اور 1 برونز ایوارڈ حاصل

Read Time:2 Minute, 29 Second

اسلام آباد: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے رواں سال کے ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز میں ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایزی کیش اور ڈونیشنز کمپین کے لیے 2 گولڈ اور ایک برونز ایوارڈ جیتا۔

ایوارڈتقریب میں ایزی پیسہ نے متعدداعزازات اپنے نام کیے۔ ڈونیشنز کمپین انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ ایزی پیسہ کے نام رہا۔ جب کہ پروڈکٹ لانچ یا ری لانچ کیٹیگری میں گولڈ اور انفلوئنسر/کنٹینٹ کری ایشن کیٹیگری میں برانز میڈل ایزی کیش نے حاصل کیا۔

ڈریگنز آف پاکستان جو تخلیقی اور مؤثر مارکیٹنگ کمیونی کیشنز کو سراہنے کے لیے مشہور ہے میں جیت ایزی پیسہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح یہ برانڈ ڈیجیٹل فنانس کے استعمال کو مثبت اثر پیدا کرنے کے لیے نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر فرحان حسن نے کہا، ”ایک ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے ایزی پیسہ جدید ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، جس کے لیے تخلیقی مگر درست مارکیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈریگنز آف پاکستان 2025 میں کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح ایک برانڈ کی حیثیت سے ہماری مہمات بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور وہ پہچان اور تعریف حاصل کررہی ہیں جس کی وہ مستحق ہیں۔“

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونی کیشنز رفاح قادری نے کہا، ”ڈریگنز آف پاکستان 2025 میں کامیابی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ مارکیٹنگ کو مشکل نہیں آسان ہونا چاہیے۔ ہمارے لیے یہ صرف بڑی مہموں کا معاملہ نہیں، بلکہ نقطہ نظرکو تبدیل کرنا اور ڈیجیٹل بینکاری کو ایسا بنانا کہ وہ فطری اور آسان محسوس ہو۔ ہم اپنے صارفین، ایجنسی پارٹنرز اور اِن ہاؤس ٹیموں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے میں تعاون کیا۔ ہم آئندہ بھی ہم ایسا کام کرتے رہیں گے جو دلوں کو چھوئے، حقیقی اثر ڈالے اور فنانس کو روایتی حدود سے نکال کر ایک سہل اور خوشگوار تجربہ بنا دے۔“

حالیہ کامیابی ایزی پیسہ کی ان عالمی ایوارڈز اور اعزازات کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے، جن میں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی مہمات، جیسے آڈیو نکاح نامہ شامل ہے۔ ڈریگنز آف پاکستان میں حاصل ہونے والے یہ نئے ایوارڈز اس بات کا ثبوت ہے کہ ایزی پیسہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے معاشرے میں مثبت اثر ڈالنے میں پیش پیش ہے۔

پاکستان کے ہر پانچ میں سے ایک بالغ شہری پر مشتمل کسٹمر بیس، 31 فیصد خواتین صارفین اور صرف سال 2024 میں 2.7 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز، جن کی مالیت 9.5 ٹریلین روپے ہے، جو پاکستان کے جی ڈی پی کا تقریباً 9 فیصد ہے کے ساتھ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینکنگ اور مالی بااختیاری کے نئے معیار قائم کرنے میں مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹرمپ کا 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان
Next post ہم چاہتے ہیں جنگ سب کے لیے بہتر انداز میں ختم ہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ