اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Read Time:36 Second

اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار کی حد کھو بیٹھا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 8 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر کا شکار
Next post ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ