سونا 2100 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

Read Time:42 Second

اسلام آباد: ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہوگئی ،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 497روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 998روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی تھی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہوگا یا نہیں؟
Next post ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کر دیے