اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Read Time:44 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار 225 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 16 اپریل سے شروع ہوگا

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام  پر انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 775 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 16 اپریل سے شروع ہوگا Previous post لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 16 اپریل سے شروع ہوگا
Next post بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، اہم خبر آ گئی