
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوگیا، جہاں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونا 684 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 385 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3482 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2985 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے اور فی اونس 65 ڈالر سستا ہوا تھا۔
دوسری جانب اپریل کے مہینے میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر فی تولہ 20800 روپے اور عالمی سطح پر فی اونس 195 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
More Stories
سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی
اسلام آباد: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے...
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار...
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا 840 ملین روپے منافع، ڈپازٹس میں 60 فیصد اضافہ
اسلام آباد: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ...
قیمتوں میں کمی، پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد: پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج : انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، مارکیٹ میں...
شرح سود میں ایک فیصد کمی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نےشرح سود میں 1 فیصد کمی کردی، بنیادی شرح سود 11 فیصد ہو گئی، فیصلے کا...
Average Rating