
پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، یکدم بڑا اضافہ ہوگیا
Read Time:34 Second
اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4000 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ یکدم بڑھ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 93 ہزار638 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر اضافے سے 3241 ڈالر فی اونس ہے۔
Average Rating