ایس اے پی کا فارما سیکٹر میں ڈیجیٹل انقلاب، مارٹن ڈاؤ جدت میں پیش پیش

Read Time:2 Minute, 57 Second

کراچی/ اسلام آباد: دنیا کی معروف انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی پاکستان کے فارماسیوٹیکل شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاذکر دیا۔ مارٹن ڈاؤ، پاکستان کی چھٹی بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی، تبدیلی کے اس سفر سے صف اول کی کمپنی بن گئی ہے ۔مارٹن ڈاؤ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ کے 15 ممالک کو ادویات بھی برآمد کرتی ہے۔

مارٹن ڈاؤ نے SAP کی جدید ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپریشنز کو یکجا کر کے بہتر طبی خدمات کی فراہمی کوممکن بنایا۔ کمپنی نے 2019 میں اپنےدور اندیشن منصوبے “ون کمپنی ون ای آر پی ” کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کیا، جس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی یونٹس کے سسٹمز کو ہم آہنگ کرنا تھا۔ SAP S/4HANA کے نفاذ سے، کمپنی نے پرانے سسٹمز کو ختم کرکے ایک مشترکہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ قائم کیا، جو فنانس، سپلائی چین، مینوفیکچرنگ، ہیومن ریسورسز اور کمرشل فنکشنز کو آپس میں مشترک کرتا ہے۔

ایس اے پی مارٹن ڈاؤ کے “ڈیجیٹلی کنیکٹڈ انٹرپرائز” کے وژن کو حقیقت بنانے میں مددفراہم کر رہا ہے، اس وژن کے تحت مارٹن ڈاؤ کے آپریشنز میں بہتری آئی ہے اور ریئل ٹائم بصیرت حاصل ہوئی ہے۔ مارٹن ڈاؤ کے گروپ چیف انفارمیشن آفیسر، اجلال جعفری نے کہاایس اے پی نے ہمیں ایک بکھرے ہوئے نظام سے ایک جامع ڈیٹا پر مبنی ادارہ بننے میں مدد دی ہے۔ آج ہماری ٹیمیں تیز رفتار، درست اورپر اعتماد فیصلے کر رہی ہیں، جس نے ہمیں مریضوں اور شراکت داروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔

ایس اے پی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانا اب فارماسیوٹیکل سیکٹر کیلئے ضروری ہو چکا ہے۔ مارٹن ڈاؤ کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ SAP کے سلوشنز کس طرح لائف سائنسز کمپنیوں کو جدت، تعمیل اور مستقبل کے لیے لچکدار بنانے میں مدد دے رہےہیں۔ یہ پاکستان اور دنیا بھر کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے ایک مثالی ماڈل ہے۔

مارٹن ڈاؤ کا نمایاں جدت پر مبنی نظام “جینیسس” (Genesis) ہے، جو کہ SAP BW/4HANA پر مشتمل کمپنی کا اپنا کاروباری انٹیلیجنس پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم کمپنی کے 80 فیصد سے زائد ڈیٹا کو یکجا کرتا ہے اور ذہانت پر مبنی 9 ڈیش بورڈز کو تقویت فراہم کرتا ہے ، جنہیں آپریشنز اور ایگزیکٹو قیادت روزانہ استعمال کرتی ہے تاکہ ریئل ٹائم بصیرت حاصل کی جا سکے اور ادارے میں جدت اور کارکردگی کو فروغ دیا جا سکے۔

ایس اے پی کے ساتھ، مارٹن ڈاؤ نے مقامی اور بین الاقوامی آپریشنز میں مکمل شفافیت حاصل کی، ریئل ٹائم تجزیے کے ذریعے فیصلہ سازی میں تیزی آئی، اور مالیاتی ورک فلوز کو بہتر بنایا گیا۔ پیشگی تجزیات کے ذریعے پروڈکشن پلاننگ اور سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری آئی، جبکہ خودکار بصیرت نے ملازمین کو بااختیار بنایا اور ایک متحرک کلچر کو فروغ دیا۔ پرانے نظام سے منتقلی نے IT انفراسٹرکچر کی پیچیدگیوں اور آپریشنل خطرات کو کم کیا۔

مارٹن ڈاؤ کے ملازمین بھی SAP کے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ٹول جیسے SAP Joule کے نفاذ سے پُرجوش ہیں،ٹول کی مدد سے کام کی رفتار، پیش گوئی اور سپلائی پلاننگ میں انقلابی تبدیلیاں ممکن ہو رہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدتیں مؤثریت اور انفرادیت کو فروغ دے رہی ہیں اور ذہین آٹومیشن کو روزمرہ کا حصہ بنا رہی ہیں۔

مارٹن ڈاؤ کا ڈیجیٹل سفر عالمی سطح تک پھیل چکا ہے، اور اس نے فرانس میں SAP کا کامیاب نفاذ اپنی اندرونی ٹیم کے ذریعے مکمل کیا – جو کمپنی کی تکنیکی پختگی اور اسٹریٹجک خودمختاری کو ظاہر کرتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، یکدم بڑا اضافہ ہوگیا
Next post بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک