
پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈز ملے ہیں جن میں 5 ارب 92کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں جب کہ سعودی عرب، یو اےای اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔
جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا جب کہ پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جب کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے۔ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کاہدف 19ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔
More Stories
ایف بی آر کا ٹیکس چور کاسمیٹک کمپنی کے خلاف بڑا ایکشن: بائیو آملہ مصنوعات کی تیاری و فروخت غیر قانونی قرار
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت...
ایس اینڈ پی گلوبل کاپاکستان میں 20 سالہ کامیاب آپریشنز کا جشن
ترقی، جدت اور اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم سنگِ میل اسلام آباد — ایس اینڈ پی گلوبل...
معاشی ترقی کا تسلسل: ترسیلات زر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت پاکستان نے مسلسل دوسرے سال معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔...
بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،پنشن 7 فیصد بڑھا دی گئی
کوئٹہ: بلوچستان کے گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...
وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے...
پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 5 فیصد اضافہ ، کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر
لاہور: پنجاب حکومت کا 5335 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ، تنخواہوں میں 10 اور...
Average Rating