پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان

Read Time:56 Second

لاس ویگاس: پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اورامریکا کی پیروی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاس ویگاس میں بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو اور بلاک چین مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ بٹ کوائن مائننگ ، اے آئی ڈیٹا سینٹرز، ٹیک کمپنیوں کیلئے دروازے کھول رہے ہیں، 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کی ہے۔

تقریب میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شریک تھے، بلال بن ثاقب نے تقریب کے دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن اورکرپٹو اپنانے کیلئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں، پاکستان دنیا کی سب سے بڑی اور فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک ہے،بٹ کوائن والٹ ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو ریاست کی تحویل میں ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
Next post کچھ لو کچھ دو کا تاثر غلط ، بانی پی ٹی آئی ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے ، بیرسٹر گوہر