وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Read Time:55 Second

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مئی 2024ء سے اپریل 2025ء کے دوران ہوا، اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے ہو گئے، اپریل 2025ء تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 52 ہزار 523 ارب روپے رہا، وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ اپریل 2025 تک 22 ہزار 413 ارب روپے رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مرکزی حکومت کا قرض 6 ہزار 22 ارب روپے بڑھا۔ اپریل 2025ء کے ایک مہینے میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 1248 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جون 2024ء تک مرکزی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، کچھ مقامات پر بارش کا امکان
Next post مسجد نمرہ میں عازمین حج کے لئے اعلیٰ معیاری قالینیں اور پھوار والے پنکھے نصب