سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مالی سال 2025,26 کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب مقررکئے جانے کا امکان ہے، 6 ہزار 470 ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع کیے جائیں گے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1153 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے 7 ہزار سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے، اوورسیز کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این او سی کی پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

رئیل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے،یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کئے جانے کا امکان ہے، پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلرز، نان فائلرز کیلئے ایف ای ڈی میں ردوبدل کی تجاویز ہیں، ایف ای ڈی کے خاتمے سے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور اضافی ٹیکس جمع ہو سکے گا۔

بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post آسٹریا ، اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی
Next post دفاعی بجٹ میں 20 ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ ، انکم ٹیکس کم کر دیا گیا