اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

Read Time:56 Second

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11فیصد پربرقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال 2بارشرح سود مستحکم جبکہ 2بارپالیسی ریٹ میں کمی کی گئی،مہنگائی کی سطح سال بسال 3.5 فیصد بڑھی،تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مالی سال 26 کے بجٹ کے چند اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں،مالی سال 25 کی حقیقی جی ڈی پی عبوری طور پر 2.7 فیصد بتائی گئی ہے۔

6 جون کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر ہوگئے،تیل کی عالمی قیمتیں تیزی سے بحال ہوئی ہیں۔

مہنگائی 5 تا 7 فیصدرہنےکی توقع ہے،اپریل 2025میں جاری کھاتہ تقریباً متوازن رہا،جولائی تا اپریل مالی سال 25 کے دوران مجموعی سرپلس 1.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی آئی ہے،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات بہتررہیں تاہم جون 2025 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: الیکشن کمیشن نے 41 میں سے 39 اراکین کی حد تک غلطی کی، جسٹس جمال مندوخیل
Next post پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 5 فیصد اضافہ ، کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر