وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب

Read Time:52 Second

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کل تمام ممکنہ صورتحال کے پیش نظر چیزوں کا جائزہ لیا، پاکستان امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ کل امریکا کے کامرس سیکرٹری سے بات چیت ہوئی، ان سے امریکی ٹیرف پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ، انرجی اور ایس او ایز میں اصلاحات کریں گے، برآمدات بڑھانے کیلئے صنعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، ہم نے پنشن کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھا یا ہے،10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر 5فیصد ٹیکس کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اصلاحات میں صوبے لیڈ کر رہے ہیں، اگر کوئی صوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کر رہا ہے تو ہمیں سیکھنا چاہیے، ہمیں سندھ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل سیکھنا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سب کو تہران سے فوری نکل جانا چاہیے: ٹرمپ کی وارننگ
Next post فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال