تیاری کرلیں!!! آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان

Read Time:59 Second

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول پر 11 روپے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے، اور باقاعدہ اعلان آج رات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد عوام کو پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے داموں خریدنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ 16 جون سے 30 جون تک کے لیے نافذ کردہ نرخوں کے مطابق اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اگر متوقع اضافہ نافذ ہوا تو دونوں مصنوعات کی قیمتیں 270 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جائیں گی۔

عوام پہلے ہی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اور پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دےکر چوتھی کامیابی حاصل کرلی
Next post ٹرمپ کی نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی کو دھمکی