پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری، ترسیلات زر ، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہو گیا

Read Time:1 Minute, 21 Second

اسلام آباد: پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری، ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ مالی ذخائر، ایف بی آر محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پرائمری بیلنس سرپلس رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ہوا، ترسیلات زر 27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 35 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں۔

سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی، مئی 2025 میں برآمدات 2.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی،مئی 2024 میں برآمدات 3 ارب ڈالر سے زیادہ تھیں۔

رواں مالی سال درآمدات میں بھی 11.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بیرونی سرمایہ کاری میں 14.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ایف بی آر محصولات میں رواں مالی سال 25.9 فیصد اضافہ ہوا۔

نان ٹیکس آمدنی میں 68.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال 1.52 فیصد کی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال پالیسی ریٹ 20.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا، روپے کی قدر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 5 روپے 3 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کائنات کا اپنا ’خودکار تباہی کا بٹن‘ موجود، سائنسدانوں کی لرزہ خیز وارننگ
Next post سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپےکا اضافہ