گیٹرونووا کا پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز — ایس اے پی کے ساتھ شراکت داری

Read Time:3 Minute, 0 Second

اسلام آباد: پاکستان کے نمایاں صنعتی حلقوں اور عالمی سطح پر برآمدات کرنے والے اداروں میں شامل گیٹرونووا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی مسابقت کو ازسرنو متعین کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ادارے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری نہ صرف اس کی اندرونی کارکردگی کو انقلابی انداز میں بہتر بنائے گی بلکہ پاکستان کی صنعتی ساکھ کو بھی عالمی سطح پر بلند کرے گی۔ یہ اقدام آپریشنل بہتری، شفافیت اور میں نمایاں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ملک کی بین الاقوامی منڈیوں میں موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

17,000 سے زائد ملازمین اور 900 سے زیادہ کاروباری عوامل کے ساتھ، گیٹرونووا نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا آغاز کرنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی SAP کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔ RISE with SAP کے نفاذ کے ذریعے، گیٹرونووا اپنی وسیع صنعتی سرگرمیوں میں نئی سطح کی چستی ، بہترین کارکردگی اور فوری فیصلہ سازی کے قابل ہونے جا رہا ہے۔

نووا ٹیکس لمیٹڈ کے سی ای او، رضوان دیوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ تبدیلی گیٹرونووا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ SAP کلاؤڈ کو اپنانے کا مقصد مصنوعی ذہانت کو ہر کاروباری عمل میں شامل کرکے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنا ہے، تاکہ تیز تر فیصلے، بہتر آٹومیشن اور ادارے کے حوالے سےمفید تجزیاتی بصیرتیں حاصل کی جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے صارف کا ادارے کے ساتھ تجربہ بہتر ہو گا اور گیٹرونووا مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ایک جدید ادارہ بن سکے گا۔

ایس اےپی کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے پاکستان، افغانستان، عراق اور بحرین ساقب احمد نےکہا کہ ٹیکنالوجی ترقی کی رفتار تیز کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ ایس اےپی گیٹرونووا کے اس تاریخی سفر میں ساتھ دینے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ SAP S/4HANA اور ہمارے کلاؤڈ بیسڈ سلوشنز گیٹرونووا کو ریئل ٹائم وزیبلیٹی، آپریشنل تیزی، اور پیش گوئی پر مبنی تجزیاتی بصیرت فراہم کریں گے—جو آج کے ڈیجیٹل دور میں پائیدار ترقی کے لیے ضروری اجزاء ہیں۔

SAP S/4HANA ادارے کے تمام مرکزی کاروباری شعبوں کو آپس میں منسلک کرے گا، جن میں فنانس، کنٹرولنگ، مٹیریل مینجمنٹ، پروڈکشن پلاننگ، کوالٹی مینجمنٹ، سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، پراجیکٹ سسٹمز، پلانٹ مینٹیننس، اور ہیومن ریسورسز شامل ہیں۔گیٹرونووا ایس اے پی کی جدید ٹیکنالوجیز جیسا کہ SAP SuccessFactorsٹیلنٹ مینجمنٹ) ، SAP Analytics Cloud اور SAP Datasphere (AI اور تجزیاتی بصیرت کے لیے، SAP GRC (گورننس، رسک اور کمپلائنس)، اور S/4HANA Manufacturing & Scheduling (پیداواری صلاحیت اور پلاننگ کی بہتری) کا نفاذ بھی کرے گا ۔

گیٹرونووا کےگروپ سی آئی او وسیم رشید کہنا تھا کہ RISE with SAP Cloud” کی طرف ہماری منتقلی SAP Joule اور جنریٹیو AI کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ صرف روز مرہ عوامل کو خودکار بنانے کی بات نہیں، بلکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ایک ادارے کے طور پر کس طرح کام کرتے ہیں۔اپنے بنیادی سسٹمز میں انٹیلیجنس کو شامل کرکے،ہم ایک زیادہ چُست، اپنایت پر مبنی ذہین کاروباری ماحول میں اپنے لوگوں کو بہترکام کرنے، تیز رفتاری سے فیصلے کرنے، اور بہتر نتائج فراہم کرنے کے قابل بنائیں گے.

ایس اے پی کے ساتھ بطور اسٹریٹجک پارٹنر، گیٹرونووا پاکستان کے صنعتی شعبے میں ڈیجیٹل برتری کی نئی تاریخ رقم کر نے کے ساتھ ساتھ جدت، تعمیل، اور صارف پر توجہ مرکوز کرنے کےحوالے سے نیا معیار قائم کر رہا ہے، جس سے پاکستان کی عالمی برآمدی منڈی میں ایک ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور ترقی پسند ملک کے طور پر شناخت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، چیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار
Next post ملک میں 15سے 17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی