
مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ
Read Time:44 Second
اسلام آباد:مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ ہوا، مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 1.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
زندہ مرغی 35 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن 15 روپے تک مہنگے ہوئے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،اس کے علاوہ مہنگی ہونے والی اشیاء میں دودھ، مٹن، آلو، پیاز، لہسن اور دال مسور بھی شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سستی ہونے والی اشیاء میں چینی، ٹماٹر، آٹا، دال مونگ اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر شامل ہیں۔
Average Rating