مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

مودی کو پھر دھچکا، بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات امریکا نے منسوخ کر دیے

Read Time:49 Second

واشنگٹن: امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات امریکا نے منسوخ کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 سے 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے لیے طے شدہ یہ دورہ ری شیڈول کیا جائے گا، جس حوالے سے دونوں فریقین رابطے میں ہیں، تاہم بات چیت کے لیے نیا شیڈول ابھی تک طے نہیں پایا۔

یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا اعلان نہیں کیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post انڈونیشیا میں 6 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں منہدم ، درجنوں افراد زخمی
Next post بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، وزیر داخلہ